پوری توجہ ویسٹ انڈیزکے خلاف کوارٹرفائنل پر ہے:گرانٹ ایلیٹ
جمعہ 20 مارچ 2015 14:31
ولنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) نیوزی لینڈکے آل راوٴنڈر گرانٹ ایلیٹ کاکہناہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کوارٹرفائنل پر ان کی بھرپورتوجہ ہے۔ایلیٹ کاکہناتھاکہ جنوبی افریقاکی سری لنکاکے خلاف واضح فتح پر زیادہ توجہ نہیں دی ، ایلیٹ کااصرارتھاکہ انھوں نے پورے میچ کونہیں دیکھالیکن وہ ایک اچھی جیت تھی۔ایلیٹ نے کہاکہ ہمارا پورازور ویسٹ انڈیزکے خلاف میچ پرہے اگر ہم جیت جاتے ہیں توپھر جنوبی افریقاکی ٹیم اوران کی کارکردگی پر بھرپورنظردوڑائیں گے،جنوبی افریقامیں پیداہونے والے آل راوٴنڈر ایلیٹ نے2001میں نیوزی لینڈ ہجرت کرنے سے قبل جنوبی افریقاکی صوبائی کرکٹ میں حصہ لیا۔
ان کاکہناتھاکہ ہماری ٹیم کا مقصد دوسری ٹیموں کی طرح ورلڈکپ جیتناہے،ویسٹ انڈیز ایک مضبوط ٹیم ہے اور دباوٴ والے میچ میں کھیلنااور بھی مشکل ہے،دونوں ٹیموں میں میچ ونرموجودہیں،ان کاکہناتھاکہ عام طورپرہم بولنگ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھاسکے ہیں لیکن اگر ٹرینٹ بولٹ،ٹم ساوٴتھی اورڈینیل ویٹوری اسی طرح اپنی کارکردگی میں تسلسل رکھیں گے توہمارے لیے زیادہ مشکلات نہیں ہوں گی۔(جاری ہے)
ایلیٹ نے کہاکہ ویسٹ انڈین ٹیم میں ڈیرن سیمی جیساتجربہ کارکھلاڑی موجودہے جبکہ مارلن سیموئلز،آندرے رسل نے اپنی کارکردگی سے نمایاں مقام حاصل کیاہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.