حکومتِ پنجاب کے ای ۔سہولت مراکز کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے،ڈاکٹر عمر سیف ،
گذشتہ ماہ سہولت مرکز نے کام شروع کیا ، اب تک ہزاروں درخواستیں موصول ہوئیں ، زیادہ تر پر عملدرآمد ہوچکا ، چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ
جمعہ 20 مارچ 2015 22:28
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدائت پر ہر ضلع میں ای سہولت مرکز کے قیام کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔پہلے فیز میں ہر ڈویژن میں ایک ایک جبکہ لاہور میں دو ای سہولت مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس میں بتایا کہ راولپنڈی میں پہلے سہولت مرکز نے گذشتہ ماہ کام شروع کیا تھا جہاں اب تک ہزاروں درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے زیادہ تر پر عملدرآمد ہو چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لاہور کا جناح ٹاؤن ہال اور دوسراارفع کریم ٹاور والا مرکز رواں سال اگست تک کام شروع کر دے گا۔ ڈاکٹر عمر سیف نے مزید بتایا کہ گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہالپور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی کام شروع ہو چکا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کام کی رفتار تسلی بخش ہے کیونکہ حکومت نے رواں مالی سال میں 23کروڑ روپے کے فنڈ اس منصوبے کے لئے اضلاع کو جاری کیے تھے جن میں سے 82فیصد یعنی 19کروڑ روپے سے زائد خرچ ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ای سہولت مرکز میں ڈومی سائل، ڈرائیونگ لائسنس، پیدائش و اموات سرٹیفکیٹ،نادرا کی ای سہولت ،شادی و طلاق سرٹیفکیٹ ،شناختی کارڈ، ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی، گاڑیوں کی رجسٹریشن، گاڑی کی ملکیت کی منتقلی، روٹ پرمٹ ،گاڑی کے جرمانے کی ادائیگی اورزمین کی فرد ملکیت کے حصول جیسی تمام سہولیات ایک ہی جگہ مل رہی ہیں۔ ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا کہ اس مرکز میں لوگوں کے کام شفافیت ، بغیر سفارش کے اور تیزی سے ہو رہے ہیں۔ گذشتہ دنوں راولپنڈی کے ایک شخص اقتدار حسین کو ڈومی سائل تیار ہونے کی اطلاع ایس ایم ایس پر دی گئی ، اسے جب ڈومی سائل وقت پر اور بغیر کسی کو پیسے دیے ملا تو وہ باقاعدہ وہاں گلدستہ لیکر آیا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا
-
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس، ٹیکس کے حوالہ سے زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
گلگت بلتستان میں بس کھائی میں جا گری، 20 افراد ہلاک
-
بات چیت کیلئے تیار ہوں لیکن پہلے چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائےگا
-
پاکستان نے اوسلو شوٹنگ کا ملزم ناروے کے حوالے کر دیا
-
احسن اقبال سے چیئرمین سپارکو کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ
-
صدرمملکت کی چاند کیلئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
وزیراعظم نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے کے مناظر براہ راست دیکھے اور مسرت کا اظہار کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.