متعدی و غیرمتعدی امراض کے کنٹرول کے لئے طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمن
ماں و بچوں کو تشخیص و ادویات کے منصوبہ کیلئے 1 - ارب 80 کروڑ روپے،متعدی امراض کے کنٹرول کیلئے 2۔ا رب روپے مختص ہیں‘صوبائی وزیر
اتوار 22 مارچ 2015 16:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء ) وزیر قانون ،خزانہ وایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ معاشرے کے تمام طبقوں کو صحت کی میعاری وجدید سہولتیں فراہم کرنا صوبائی حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے اور موجودہ حکومت نے ہیلتھ سیکٹر کے بجٹ میں بتدریج اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملینیم ڈویلپمنٹ اہداف کے لئے 2ارب روپے مختص ہیں اور صوبہ میں متعدی و غیرمتعدی امراض پر قابو پانے کے لئے ہیلتھ سیکٹر کو مطلوبہ فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں ۔
پارٹی ورکرزپارٹی ، ڈاکٹرزو این جی اوز کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت تو شعور بیدار کرنے اور علاج معالجہ کے لئے اپنے وسائل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ڈونراداروں جیسے یونیسف اور ڈبلیو ایچ او کا تعاون بھی حاصل کررہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کم وسیلہ افراد کو صحت کی معیاری سہولیات و ادویات کی بلامعاوضہ فراہمی کے لئے 8 -ارب75 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، ماں و بچوں کو تشخیص و ادویات کے منصوبہ کے لئے 1 - ارب 80 کروڑ روپے جبکہ متعدی امراض کے کنٹرول کے لیے 2۔
ا رب روپے مختص ہیں۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ صوبہ میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے ریکارڈ بجٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نسبتاً کم ترقی یافتہ اضلاع میں ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجراء بھی کیا جارہا ہے جس سے کم آمدنی والے افراد سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ بہترین نجی طبی اداروں میں علاج کی مفت سہولت حاصل کر سکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.