عزیر بلوچ کی حوالگی، دبئی حکام نے مزید وقت مانگ لیا
اتوار 22 مارچ 2015 20:56
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو دبئی حکام نے پاکستان کے حوالے کرنے کے لئے مزید وقت مانگ لیا۔ دبئی میں موجود پاکستان ٹیم کل واپس وطن پہنچ جائے گی۔عزیر بلوچ کو دبئی سے پاکستان لانے والی تفتیشی ٹیم کل واپس وطن پہنچ جائے گی۔ دبئی حکام نے عزیر بلوچ کی حوالگی کے حوالے سے جمع کرائے جانے والی دستاویزات کو درست قرار دیتے ہوئے انٹرپول پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ عزیر بلوچ کی حوالگی کے بارے میں اپریل کے پہلے ہفتہ میں آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی پولیس نے ایف آئی اے اور انٹرپول کو مطلوب منی لانڈرنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے جس کی وجہ اب تینوں ملزمان کو ایک ساتھ پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔(جاری ہے)
پاکستان سے جانے والی چار رکنی ٹیم میں سے دو رکنی ٹیم پہلے ہی پاکستان پہنچ چکی ہے جس کے بعد ٹیم کے سربراہ ایس ایس پی نوید خواجہ سمیت دو افسران اب واپس پہنچ رہے ہیں۔
عزیر بلوچ کو دبئی حکام نے جعلی پاسورٹ پر مسقط سے دبئی سفر کے دوران گرفتار کر لیا تھا۔ عزیر بلوچ کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 52 مقدمات درج ہیں۔ پاکستان واپس آنے والی پولیس ٹیم کے ویزے 7 مارچ کو ختم ہو گئے تھے جس کے بعد اس میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔ دبئی قوانین کے مطابق عدالت کی جانب سے ملزم کی حوالگی کے حکم کے بعد تیس دن کے اندر اندر ملزم کو متعلقہ ملک منتقل کرنا ضروری ہوتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.