سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مولوی فضل اللہ کے مارے جانے کی اطلاع ‘ طالبان نے تردید کر دی
پیر 23 مارچ 2015 13:04
خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) پاک فوج کی جانب سے وادی تیراہ میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ ملا فضل اللہ کے مارے جانے کی اطلاع ملی ہے تاہم کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے متعلق اطلاعات کی تردید کردی ایک نجی ٹی وی کے مطابق اطلاعات ملی ہیں ک ہپاک فوج کی جانب سے وادی تیراہ میں کارروائی کی گئی جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا مطلوب سربراہ ملا فضل اللہ مارا گیا۔
یوم پاکستان کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی جس میں دہشت گرد حافظ گل بہادر کے زخمی ہونے کی بھی غیرمصدقہ اطلاعات ہیں ایک اور نجی ٹی وی کے مطابق آپریشن میں القاعدہ کے اہم کمانڈر احمد عمر فاروق سمیت بڑی تعداد میں دہشتگردوں کے ہلاک ہوئے تاہم سرکاری طورپر طالبان کمانڈرز کی ہلاکتوں کی تصدیق نہ ہوسکی دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے متعلق اطلاعات کی تردید کردی ترجمان جماعت الاحرار نے بتایا کہ ملافضل اللہ کی ہلاکت کی اطلاعات بے بنیاد ہیں، ہلاکت سے متعلق علم نہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کھانے کے ڈبوں میں چھپے بم غزہ میں دہشت کا نیا سبب
-
وزیراعلیٰ مریم نوازاورقائد محمد نواز شریف کی حافظ آباد آمد، سائرہ افضل تارڑسے انکے والد کی وفات پراظہار تعزیت، فاتحہ خوانی کی
-
پاکستان قونصلیٹ دبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں: مریم نوازشریف
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
-
ملک میں مہنگائی کی شرح 18 فیصد سے نیچے آ گئی
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری
-
پاکستان اورایران کی جانب سے لائزون افسران کی تقرری کر دی گئی ہے، ترجمان دفترخارجہ
-
سعودی بزنس وفدکا متوقع دورہ پاکستان کے لئے وزیر اعظم شہبازشریف نے 16رکنی اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دیدی
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں‘ مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.