ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

ہلاک دہشتگرد جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حالیہ اغواء میں بھی ملوث رہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعز م ہیں۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 مئی 2024 20:24

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردوں ..
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 مئی 2024ء) سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ،آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت دہشتگردوں کے سرغنہ عظمت عرف عظمتی کے نام سے ہوئی، ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگرد جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حالیہ اغواء میں بھی ملوث رہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعز م ہیں۔