ورلڈ کپ 2015ء : جنوبی افریقہ کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 298رنز کا ہدف
منگل 24 مارچ 2015 11:24
آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت نیوزی کو پہلی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کر نے کے لیے 298 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ ایڈن پارک ، آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا ۔ جنوبی افریقہ کی اوپننگ جوڑی ٹیم کو اچھا آغاز نہ دے سکی اور ہاشم آملا 10اور کوئنٹن ڈی کوک 14رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے۔
اوپنرز کے پوویلین واپس جانے کے بعد ڈو پلیسی اور روسوو نے تیسرے وکٹ کی شراکت میں 83رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دیا ۔ روسوو 39رنز بنا کر اینڈرسن کا شکار بنے ۔ انکے آؤٹ ہونے کے بعد اے بی ڈیویلیئرز نے ڈوپلیسی کے ہمراہ سکور تیزی سے بڑھانا شروع کیا تاہم جب سکور 38اوورز میں 216رنز ہوا تو تیز بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا ۔(جاری ہے)
تقریبا دو گھنٹے کی تاخیر سے جب میچ دوبارہ شروع ہوا تو میچ 43اوورز تک محدود کر دیا گیا ۔
فاف ڈوپلیسی 82رنز بنا کر اینڈرسن کا نشانہ بنے جس کے بعد ڈیوڈ ملر نے کیوی باؤلرز کو تختہ مشق بنا تے ہوئے 18گیندوں پر 6چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 49رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل ڈالی ۔ 43ویں اوور میں ملر کے آؤٹ ہونے کے بعد جے پی ڈومنی بیٹنگ کے لیے آئے اور ڈیویلیئرز کی مدد سے جنوبی افریقہ کا سکور 43اوررز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 281رنز تک پہنچا دیا جس کے بعد ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو فائنل تک رسائی حاصل کر نے کے لیے 43اوورز میں 298رنز کا ٹارگٹ ملا ہے ۔ اے بی ڈیویلیئرز 65اور ڈومنی 8رنز بنا کر ناٹ آؤ ٹ رہے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اینڈرسن نے 3جبکہ بولٹ نے 2کھلاڑی آؤٹ کیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور، راولپنڈی کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
-
آل رائونڈرشاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیا
-
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 10م ئی کو کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان کینیڈا کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کے قریب پہنچ گیا
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،11مئی کو مزید 8میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، حارث رؤف اور شاداب خان کی تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.