اسلام آباد، آئی نائن فورکے رہا ئشیوں کا علاقے میں مذبحہ خانہ کی الاٹمنٹ کے خلاف سی ڈی ہیڈ کواٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،
سلا ٹر ہا ؤس کیلئے کو ئی اور جگہ مختص کی جا ئے،مظاہرین کا مطالبہ،میاں اسلم کی قیادت میں چیئر مین سی ڈی اے سے بھی ملاقات ہم جمعیت القریش کے سلا ٹر ہا وس کے قیام کے مطالبے کی حمایت کر تے ہیں،میاں اسلم کی گفتگو
منگل 24 مارچ 2015 22:31
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن فورکے رہا ئشیوں کا علاقے میں مذبحہ خانہ کی الاٹمنٹ کے خلاف سی ڈی ہیڈ کواٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا منگل کو سی ڈی اے ہیڈ کوارٹراسلام آباد کے سامنے آئی نائین فور کے رہائشیوں نے جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم کی قیادت مذبحہ خانہ کی الاٹمنٹ کے خلاف مظاہرہ کیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ مذبحہ خانے کو علاقے سے دور بنایا جائے اور سی ڈی اے میں موجود کرپٹ عناصر کو باہر نکالا جائیمظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کمیونٹی سنٹر کے لیے مختص پلاٹ کو سلاٹر ہا وس کے لئے الاٹ کر نا شہر یوں کے بنیادی شہری حقوق کی نفی اور تفریح کے مو اقعوں کو سلب کر نے کے مترادف ہے ۔
انھوں نے سی ڈی اے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کے سلا ٹر ہا وس کے لیے کو ئی اور جگہ مختص کی جا ئے ۔(جاری ہے)
بعدازاں میاں محمد اسلم کی سر براہی میں قائم کمیٹی نے سی ڈی اے عہدے داران سے مذاکرات کئے اورمذ اکرت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا ہم سی ڈی اے انتظامیہ کا شکر یہ ادا کر تے ہیں جنہوں نے عوامی نو عیت کے اس مسئلے کو خو ش اسلوبی سے طے کیا ۔
انھوں نے کہا ہم جمعیت القریش کے سلا ٹر ہا وس کے قیام کے مطالبے کی حمایت کر تے ہیں ،سلا ٹر ہا وس اسلام آباد کی ضرو رت ہے مگر اس کے قیام کے لیے کم آبادی والے علا قے کا انتخاب کیا جا ئے اور اسلام آباد کے پی سی ون میں کمیونٹی سنٹر کے لیے مختص زمین پر کمیو نٹی سینٹر ہی بنا یا جا ئے تا کہ شہر یوں کے مطالعہ اور کھیل وتفریح کی سر گر میاں متا ثر نہ ہو سکیں ۔بعد ازاں میاں اسلیم اور دیگر قائدین نے چئیرمین سی ڈی اے سے ملاقات بھی کی،ملاقات میں چیئرمین سی ڈی کی جانب سے آئی نائین فور میں سلاٹر ہاوس نہ بنانے کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.