اسلامی نظریاتی کونسل کا خصوصی کمیٹی بنانے کا فیصلہ، کارکردگی بارے صدر پاکستان کو رپورٹ پیش کرے گی
منگل 24 مارچ 2015 23:29
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) اسلامی نظریاتی کونسل کا198واں اجلاس چیئر مین مولانا محمد خان شیرانی کی صدارت میں ہوا ،اجلاس میں نو منتخب ارکان کو خوش آمدید کہا گیا اور انہیں تمام ممبران کونسل سے تعارف بھی کرایا گیا ،اجلاس میں خصوصی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جو کونسل کی کارکردگی کے بارے میں صدر پاکستان ممنو ن حسین کو رپورٹ پیش کرے گی ،چیئر مین نظریاتی کونسل مولانامحمد خان شیرانی نے کہا کہ تمام ممبران کونسل کو عالمی منظر نامہ سے آگاہی ضروری ہے ، اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئر مین مولانا محمد خان شیرانی کی صدارت میں ہوا اجلاس کا مقصد نومنتخب ارکان سے تعارف تھا اور انکو کونسل کے دیگر ارکان سے واقفیت کروانا تھانو منتخب ارکان کواسلامی نظریاتی کونسل کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی اجلاس میں خصوصی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جو اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی کے بارے میں صدر ممنون حسین کو رپورٹ پیش کرے گی اس موقع پر چیئر مین نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ ہم تمام نو منتخب ارکان کو خوش آمدید کہتے ہیں اور انہوں نے تمام ممبران کونسل کو تاکید کی کہ وہ عالمی منظر نامہ سے آگاہ رہیں
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.