آل کراچی تاجر اتحاد نے شہر میں جاری انسدادِ تجاوزات مہم کی بھرپور حمایت کردی
منگل 24 مارچ 2015 23:34
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے شہر میں جاری انسدادِ تجاوزات مہم کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ اس اہم آپریشن میں پاکستان رینجرز اور سرکاری اداروں سے مکمل تعاون کریں، انھوں نے آپریشن کے پہلے مرحلے میں سڑکوں، فٹ پاتھوں اور گلیوں میں قبضے، پتھارے، بے قاعدہ پارکنگ اور تجاوزات کے مکمل خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہر کی 40فیصد سے زائد سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر ناجائز طور پر کاروبار ہورہا ہے، شہر میں ایک لاکھ سے زائد ناجائز پتھارے اور تجاوزات قائم ہوچکیں جن سے پتھارہ مافیاکو یومیہ پانچ کروڑ روپے آمدنی حاصل ہورہی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج سٹی ٹاؤن اور صدر ٹاؤن کے علاقے کی مارکیٹوں میں تجاوزات کے خلاف شروع کیئے جانے والے آپریشن کے سلسلے میں پاکستان رینجرز 62ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل شاہد امیر خان کے دفتر میں بلائے گئے ایک اہم اجلاس کے موقع پر کیا، اجلاس میں تاجر نمائیندگان طارق ممتاز، محمد آصف، شیخ محمد عالم، سید شرافت علی،زبیر علی خان، عبدالقادر، دلشاد بخاری، عبدالحئی خان، نسیم احمد،محمد یوسف،سید حکیم شاہ اور دیگر موجود تھے، عتیق میر نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ دکانداران اپنی دکانوں کی حدود سے باہر کی گئیں ناجائز تعمیرات ازخود ختم کردیں اور اضافی فٹ پاتھیں سرکاری حدود میں لائی جائیں، انھوں نے کہا کہ ٹریفک رواں دواں ہوگی تو کاروبار کا پہیہ بھی چلے گا، تجاوزات کے نتیجے میں تنگ سڑکوں اور گلیوں نے کاروبارِ زندگی کو غیرمتحرّک کردیا ہے انھوں نے انتظامیہ سے بھی اپیل کی کہ عوام کو بے روزگاری سے بچانے کیلئے شہر میں پتھارہ زون کا قیام عمل میں لایا جائے،کم ٹریفک والے علاقوں میں ٹھیلوں، پتھاروں اور پارکنگ کے تحت نرمی اختیار کی جائے،انھوں نے تجاوزات کے خلاف مستقل بنیادوں پر آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے حکومت اور انسدادِ تجاوزات کے اداروں کے سربراہان سے مطالبہ کیا کہ پتھارہ مافیا کے گھناؤنے کاروبار کا قلع قمع کیا جائے،پتھاروں کی سرپرستی کرنے والی سرکاری اداروں کی کالی بھیڑوں کو ملازمت سے فارغ کیا جائے، تجاوزات کے سرپرستوں کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے،مخصوص اور اہم علاقوں سے تجاوزات کے خاتمے کے بعد مستقل نگرانی کی جائے،اس موقع پر ونگ کمانڈر شاہد امیر خان نے تاجروں کو انسدادِ تجاوزات آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں اور راستوں پر رکاوٹیں اب برداشت نہیں کی جائینگی، تاجر اپنی دکانوں کی حدود میں کاروبار کریں، فٹ پاتھوں اور سڑکوں سے اپنے سامان کا پھیلاؤ ختم کردیں، انھوں نے خبردار کیا کہ بے قاعدہ اور ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی پارکنگ کی بھی اجازت نہیں ہوگی،انھوں نے کہا کہ تجاوزات، پتھارے، بے قاعدہ اور غیرقانونی پارکنگ شہر میں جاری قیامِ امن کی کوششوں میں اہم رکاوٹ ہیں جن کے خاتمے کیلئے پاکستان رینجرز ذمے دار اداروں کی بھرپور مدد، رہنمائی اور سرپرستی کرے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.