نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے یوتھ کمیشن قائم کیا گیا‘ محمد شاویز خان
بدھ 25 مارچ 2015 13:12
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں آبادی کا لگ بھگ 70فیصد سے زائد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، اتنی بڑی یوتھ فورس کی تعلیم و تربیت اور مختلف فنون و ہنر کی فراہمی کسی بہت بڑے چیلنج سے کم نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کے برعکس وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے نوجوان طبقے کے مسائل اور ضروریات کا بروقت ادراک کرتے ہوئے گزشتہ 6سالوں میں متعدد منفرد اور موثر سکیمیں متعارف کرائیں۔
بیروزگار نوجوانوں کو معاشی خودمختاری کی طرف گامزن کرنے کے لئے اربوں روپے کے آسان قرضے تقسیم کئے گئے۔ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے یوتھ کمیشن قائم کیا گیا۔(جاری ہے)
20ہزار نوجوان کاشتکاروں کو 2لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی پر 20ہزار ٹریکٹر دیئے گئے۔ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ کے ساتھ اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے مالی امداد دینے کا پراجیکٹ شروع کیا گیا۔
ویٹرنری ‘ زرعی و فاریسٹری گریجوایٹ طلباء کو ان کے اضلاع میں زرعی اراضی دی گئی۔ ہر سال 50ہزار نوجوانوں کو 3 ماہ کے لئے 50ہزار ماہانہ مشاہرے پر12ارب روپے کے پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ سے 65ہزار سے زائد محروم معیشت خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کو تعلیمی وظائف دیئے جا رہے ہیں۔ صوبہ بھر میں ہونہار طلبا میں 2لاکھ لیپ ٹاپ دیئے جا چکے ہیں۔ جبکہ تیسرے مرحلے میں مزید 3لاکھ لیپ ٹاپ طلباء کو دیئے جائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.