پشاورمیں انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19 فٹبال چیمپئن شپ کا آغاز
جمعرات 26 مارچ 2015 16:45
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19 فٹبال چیمپئن شپ کا آغاز، افتتاحی روز صوابی،لکی مروت،دیر اپر، اور ڈی آئی خان ڈسٹرکٹ کی کامیابی ۔ باضابطہ افتتاح انٹر نیشنل فٹبالر عظمت خان نے کیا ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیر زاہد شاہ ، ڈی ایس او سوات سید ثقلین شاہ ، جمشید بلوچ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس جنرل خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام گراسی گراؤنڈ سوات میں منعقدہ انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 فٹبال چیمئن شپ کا آغاز ہوگیا جس کا۔
۔ چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کے 24 ڈسٹرکٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ جن میں ڈی آئی خان ، لکی مروت ، بنوں ، کرک، کوہاٹ، ہنگو، ٹانک،چارسدہ ، نوشہرہ ، مردان ، صوابی ،بونیر،پشاور، ملاکنڈ، دیر لوئر، دیر اپر، ہری پور، مانسہرہ ، بٹگرام ، ایبٹ آباد، سوات اور شانگلہ کی شامل ہیں۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سپورٹس امجد آفریدی ، سیکرٹری سپورٹس آفتاب اکبر درانی کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے جاری ہیں جو کہ جو ن تک جاری رہے گا۔
گزشتہ روز انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19 فٹبال چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں صوابی ڈسٹرکٹ نے چارسدہ ڈسٹرکٹ کو صفر کے مقابلے ایک گول سی شکست دی چارسدہ کی طرف سے واحد نے گول کیا ۔دوسرا میچ ڈی آئی خان اور دیر لوئر کے مابین کھیلاگیا جس میں ڈی آئی خان نے دیر لوئر کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دی ۔ ڈی آئی خان کی طرف سے فہیم قریشی نے دو گول کئے جبکہ دیر لوئر کی طرف سے نوید نے گول کیا۔تیسرا میچ دیر اپر اور ٹانک کے مابین کھیلاگیا جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دیر اپر نے پینلٹی شوٹ کے ذریعے تین کے مقابلے پانچ گول سے کامیابی حاصل کی ۔ جبکہ چوتھے میچ لکی مروت ڈسٹرکٹ نے ہنگو ڈسٹرکٹ کو پینلٹی شوٹ کے ذریعے 5-3 سے شکست دیدی ۔ چیمپئن شپ کا فائنل 28 مارچ کو کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.