صوبائی حکومت کا نقل کے خلاف قدم اٹھانا خوش آئندہے، سردار رضا محمد بڑیچ،
اس لعنت کو ختم کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اٹھائے گئے عملی اقدامات کے دوررس نتائج ًبرآمد ہوں گے،صوبائی مشیر تعلیم کا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 28 مارچ 2015 23:21
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) صوبائی مشیر تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا نقل کے خلاف قدم اٹھانا خوش آئندہے اس لعنت کو ختم کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اٹھائے گئے عملی اقدامات کے دوررس نتائج ًبرآمد ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نقل کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان سیف الله چٹھہ ، سیکرٹری تعلیم سکولز عبدالصبور کاکڑ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن غلام محمد صابر، چےئرمین بورڈ سعد الله توخی، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن حیات کاکڑ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سیکرٹری تعلیم سکولز نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ایف اے ، ایف ایس سی کے امتحانات 7اپریل سے شروع ہورہے ہیں اور میٹرک کے امتحانات کی طرز پر انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں بھی نقل کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میٹرک کے امتحانات میں نقل پر پابندی کے خاطر خواہ نتائج نکلے ہیں اور اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے انہوں نے کہا کہ صوبے سے ایف اے ، ایف ایس سی کے امتحانات میں 57ہزار طلباء اور طالبات شریک ہورہے ہیں چیف سیکرٹری بلوچستان نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نقل کے خاتمے کیلئے معاشر ے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
کیونکہ اس سے ہمارے بچوں کا مستقبل وابستہ ہے اور ہم اپنے بچوں کا مستقبل داؤ پر نہیں لگا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نقل جیسے ناسور کے خاتمے کیلئے بلدیاتی نمائندوں خاص کر مےئر، ڈپٹی مےئر اور چےئرمین و ڈپٹی چےئرمین کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ امتحانی مراکز میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نقل کے خاتمے سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے اور سیمینار منعقد کئے جائیں اور امتحانات کے دوران نقل کرنے والوں اور ان کی معاونت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رفح میں پناہ لیے افراد کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، انرا کا عزم
-
وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی. جعفر مندوخیل
-
گندم درآمد اسیکنڈل ملک دشمنی ہے، نیب فوری طور پر ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کرے
-
وزیراعلیٰ کی مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بڑا کریک ڈاؤن، منشیات فروش جارڈن گینگ گرفتار
-
حارث رؤف ورلڈ کپ تک دوبارہ فٹ ہو جائیں گے، بابر اعظم پرامید
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
-
شیخ وقاص اکرم بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپنی نامزدگی سے لاعلم
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.