جہانیاں،جی ٹی روڈ پر کار اور ٹرالر کے درمیان تصادم ،1شخص جاں بحق 6 زخمی
اتوار 29 مارچ 2015 12:47
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) جی ٹی روڈ پر کار اور ٹرالر کے درمیان تصادم ۔1شخص جاں بحق 6 شدید زخمی زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
تفصیل کے مطابق گوجرانوالا سے جہانیاں تقریب میں شرکت کے لیے آنیوالی کار نمبری LEC 8335 لاہور ،صادق آباد جی ٹی روڈ پر چک نمبر109دس آر کے قریب جہانیاں شہر کی طرف موڑ کاٹتے ہوئے سامنے سے آنے وا لے ٹر الر نمبر ی 27 /TLGکوئٹہ سے ایک زوردار دھماکے کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے عبدالعزیز سکنہ ڈیرہ غازی خان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ خاتون زیتون بی بی،کار ڈرائیور شہباز،اورنگ زیب،رانا فرمان،احمد حسن اور اسد حسن شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا بعدازاں زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔
حادثہ میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی پولیس تھانہ جہانیاں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔بتایا جاتاہے کہ حادثہ کا شکار فیملی کا تعلق جہانیاں کی مقامی کیبل کمپنی کے مالک رانا جاوید اور ٹرانسپورٹر رانا یوسف کے خاندان سے ہے ۔مزید قومی خبریں
-
عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے پھر لوگ کیوں الیکشن لڑیں ‘اسد قیصر
-
کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں، عطا تارڑ
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکہ کی مذمت
-
محمد نواز شریف کا شاہراہ قراقرم پربس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
یو اے ای میں پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں، ترجمان
-
ڈاکوئوں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی
-
جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ
-
کراچی کے جو صحافی آئی ٹی کورس کرنا چاہتے ہیں، انہیں مفت سہولت دوں گا، گورنر سندھ
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے چیئرمین سپارکو کی ملاقات
-
اسلام ہمیں احترام انسانیت اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا درس دیتا ہے،مولانا عبدالخبیر آزاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.