وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
جمعہ 3 مئی 2024 17:33
(جاری ہے)
سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی نے وفد کو تعلیم کے شعبے میں جدید ترین طریقوں کو اپنانے کے لئے حکومت کے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے موجودہ حکومت کی طرف سے سکول سے باہر بچوں کی تعداد کو کم کرنے اور تعلیم تک رسائی اور معیار کو بڑھانے کے لئے شروع کئے گئے متعدد پروگراموں کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شروع کئے گئے سکول میلز پروگرام کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ ایسے تخلیقی اقدامات کے ذریعے بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کو بھی اپنے بچوں کی تعلیم جاری رکھنے کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے۔شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی نے کہا کہ پاکستان اور شام کے درمیان 1971 سے تعلیمی تبادلے کے حوالے سے متعدد ایم او یوز ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تبادلے میں اضافہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے پاکستانی حکومت کی جانب سے سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد کو کم کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فنی تعلیم ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سموگ کے خاتمے کے لیے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے، مریم اورنگزیب
-
ملک میں گندم درآمد اسکینڈل، انکوائری کمیٹی کی تحقیقات مکمل، نہ ہی کوئی پیشرفت ہوسکی
-
کے پی حکومت نے پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کا آغاز کردیا
-
عطا اللہ تارڑکو قومی ورثہ وثقافت کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری
-
ایف بی آر کا تاجر دوست سکیم کے حوالے سے ٹریڈ یونینز کے ساتھ اہم اجلاس کا انعقاد
-
وزیراعظم کے وژن کے تحت ملکی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے پرعزم ہیں، عطاء اللہ تارڑ
-
ہمیشہ ججز اور عدالتوں کا احترام کیا ہے،مریم اورنگزیب
-
ملک میں کسان کو بے بس کر کے زراعت کے شعبے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، حافط نعیم الرحمان
-
حکمران خاندان کے پاس عوام کو دینے کیلئے پانامہ لیکس تو کبھی دبئی لیکس ہیں،یاسمین راشد
-
رئیل اسٹیٹ سیکٹرٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات پر آئی ایم ایف کا اظہارعدم اطمینان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سیکورٹی کے نام پر کروڑوں کے اخراجات کا معاملہ
-
سعودی عرب میں بھیک مانگنے والی 2 خواتین سمیت 4 افراد وطن واپسی پر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.