سوئٹزرلینڈ :فری رائیڈ سکئینگ ، سنو بورڈنگ میں جرمنی ، امریکا اور فرانس کامیاب
اتوار 29 مارچ 2015 14:52
سوئٹزرلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) سوئٹزر لینڈ میں ہونیوالی فری رائیڈ سکئینگ اور سنو بورڈنگ چیمپئن شپ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہوئے ، ویمنز میں جرمن اور امریکا نے جبکہ مینز میں فرانس کے کھلاڑیوں نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سوئٹزر لینڈ کے یخ بستہ علاقے وربیر میں فری رائیڈ چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔ خواتین سنو بورڈنگ ایونٹ کے فائنل میں جرمنی کی نکولا تھوسٹ نے اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
وہ فائنل ریس میں سب سے زیادہ 71 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہیں۔ میزبان ملک کی ایسٹل بیلٹ کی دوسری اور امریکا کی شینن یاٹس کی تیسری پوزیشن رہی۔ خواتین ہی کے سکئینگ فائنل مقابلے میں بھی کھلاڑیوں کی زبردست پرفارمنس رہی۔ امریکا کی ہیزل برنبام 88 اعشاریہ پانچ صفر پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہیں۔(جاری ہے)
اٹلی کی سلویا موسر دوسرے اور میزبان سوئٹزر لینڈ کی کرسٹین ہارگین تیسرے نمبر پر رہیں۔
مینز سنو بورڈنگ فائنل ریس میں فرانس کے جوناتھن چارلٹ نے منفرد کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی ، وہ فائنل میں سب سے زیادہ 91 پوائنٹس بنانے میں کامیاب رہے جبکہ مردوں ہی کے سکئینگ ایونٹ میں فرانس ہی کے اورلین ڈوکروز نے زبردست پرفارمنس کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.