ہنگو‘پی پی پی مینارٹیز تین اضلاع کے لیے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا
صوبہ خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ صوبائی صدر خانزادہ خان کی کاوشوں کے مرہونِ منت ہے
اتوار 29 مارچ 2015 15:02
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) پی پی پی مینارٹیز تین اضلاع کے لیے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا،صوبہ خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ صوبائی صدر خانزادہ خان کی کاوشوں کے مرہونِ منت ہے،بلدیاتی انتخابات کے لیے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ،نظریاتی اور متحرک کارکنوں کو انتخابی اکھاڑے میں اتاریں گئے،پیپلز پارٹی مینارٹیز کے عہدیداران تمام وسائل پارٹی کو فعال بنانے کے لیے بروئے کار لائیں،پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جس نے اقلیتوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔
ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی مینارٹیز کے صوبائی صدر نصیب چند نے تین اضلاع مردان،صوابی اور چارسدہ کے لیے عہدیداروں کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر خانزادہ خان،صوبائی جنرل سکریٹری آنجئینر ہمایوں خان،سکریٹری اطلاعات لیاقت شباب،سئینر نائب صدر خیبر پختون خواہ نجم الدین خان کی مشاور ت سے تین اضلاع کے لیے پی پی پی مینارٹیز کے عہدیداروں کی منظوری دی گئی ہے جس کے مطابق سالمون سلیم ضلع مردان کے صدر،عارف مسیع سئینر نائب صدر،جنرل سکریٹری راج کمار،ایمون جاوید سکریٹری اطلاعات،پطرس مسیع سکریٹری فنانس،وسیم مسیع اور کاشف مسیح آفس سکریٹری ہونگے،پیپلز پارٹی مینارٹیز کے صوبائی صدر نصیب چند نے کہا کہ ضلع چارسدہ کے لیے صدر خان گل،جنرل سکریٹری سلیم مسیح،انفارمیشن سکریٹری رضا دانیال،جبکہ صوابی ڈسٹرکٹ کے لیے برکت مسیح صدر،اور بوٹا مسیح جنرل سکریٹری،ارمیلا کاش انفارمیشن سکریٹری ہونگے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مولا نا فضل الرحمن کے قریبی دوست پیر سید جاوید حسین شاہ انتقا ل کر گئے
-
ریسکیو سروس نے انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فائر فائٹرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
-
اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے ہیروہیں،خواجہ سلمان رفیق
-
کے الیکٹرک نے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا
-
روات پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان،بیوی کے رقم دینے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، بیوی کا حمل ضایع ہوگیا
-
ملک بھر میں ہفتہ کو فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
-
سندھ میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ جدید آٹومیٹڈ سسٹم سے منسلک کررہے ہیں ،وزیرٹرانسپورٹ سندھ
-
پیپلزبس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی کا آغاز،وزیر اعلی نے آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
مریم نواز فری وائی فائی سروس 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پرایکٹو کر دی گئی
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماہ اپریل میں کل 809 کیسز نمٹائے
-
مردان، تھانہ رستم پولیس نے اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.