ورلڈ کپ میں مارٹن گپٹل بیٹنگ اور بولنگ میں مچل اسٹارک سب پر بازی لے گئے
اتوار 29 مارچ 2015 18:23
میلبورن( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء )آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء میں بیٹنگ کے شعبے میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور بولنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے سب کو مات دے دی۔
(جاری ہے)
ورلڈ کپ میں مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین اسٹرائک ریٹ سے خوب رنز بنائے لیکن رنز مشین مارٹن گپٹل کو کوئی پیچھے نہ چھوڑ سکا جنہوں نے 9اننگز میں 68.37کی اوسط سے 547رنز بنائے جس میں ان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 237رنز ناٹ آؤٹ کی ریکارڈ ساز اننگز بھی شامل ہے، مارٹن گپٹل کے بعد ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے سری لنکا کے کمار سنگاکارا تھے جنہوں نے 7اننگز میں 108.20کی بہترین اوسط سے 541رنز بٹورے جبکہ اس فہرست میں تیسرے کھلاڑی جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلئرز تھے جنہوں نے 7اننگز میں 96.40کی اوسط سے 482رنز بنائے۔
بولنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک سب سے زیادہ خطرناک اور وکٹیں لینے والے بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 8اننگز میں 10.18کی اوسط سے 22بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے بھی میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 22وکٹیں لیں لیکن ان کی اوسط 16.86رہی جبکہ بھارت کے امیش یاد نے 8اننگز میں17.83کی اوسط سے 18وکٹیں حاصل کیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.