تھر میں موت کا رقص جاری‘ مٹھی میں غذائی قلت کے باعث دو بچے انتقال کرگئے
پیر 30 مارچ 2015 11:10
تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) صحرائے تھر میں موت کا رقص جاری‘ سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت کے باعث دو بچے انتقال کرگئے‘ رواں ماہ انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 39 جبکہ رواں سال انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 222ہوگئی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پیر کو سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت کا شکار مزید دو ننھے پھول مرجھا گئے جس کے بعد رواں ماہ تھر میں غذائی قلت کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 39 تک جا پہنچی ہے جبکہ سال 2015ء کے ابتدائی تین ماہ میں اب تک 222 بچوں سمیت 250 کے قریب افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ہسپتال ذرائع کے مطابق ابھی بھی مٹھی کے ہسپتال اور ڈیپلو کے گرد و نواح کے علاقوں میں درجنوں بچے غذائی قلت سے سخت بیمار ہیں جس میں سے کئی ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔
واضح رہے کہ تھر میں 2014 میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے اموات کا جو سلسلہ شروع ہوا اس میں اب تک دو ہزار کے قریب بچے ‘ مائیں اور بوڑھے زندگی سے ناطہ توڑ چکے ہیں اور اس سلسلے کو روکنے کے لئے سندھ حکومت کی طرف سے بار بار دعوؤں کے باوجود نہ ہی ٹھوس اقدام صحرائے تھر میں نظر آتا ہے اور نہ ہی تھر کے ہسپتالوں میں پیرامیڈیکل سٹاف اور سہولیات موجود ہیں۔(ن غ)مزید اہم خبریں
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
عمران خان نے پی اے سی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو ریفر نہیں کیا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.