پاکستانی اور سعودی افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا
پیر 30 مارچ 2015 20:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پاکستان اور سعودی عرب کی افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کی فوج کے درمیان مشترکہ مشقوں کو الصمصم 5 کا نام دیا گیا ہے جس میں پاکستانی فوج کے کمانڈو فورس سپیشل سروسز گروپ ( ایس ایس جی ) اور سعودی رائل فورس مشترکہ طور پر حصہ لے رہے ہیں۔
مشقیں سعودی عرب کے مغربی شہر الباحہ میں جاری ہیں ۔(جاری ہے)
سعودی افوج کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان مشقوں کا انعقاد پہلے سے ہی طے شدہ تھا اور ان کا آغاز 19 مارچ سے ہوا تھا۔ مشقوں کے انعقاد کا مقصد دونوں ملکوں کی افواج کی جنگی مہارت کو بڑھانا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کی جانب سے اپنی فوج سعودی عرب بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کی افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں کے انعقاد کو بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.