آسٹریلوی بولر مچل سٹارک نے سعید اجمل سے پہلی پوزیشن چھین لی
منگل 31 مارچ 2015 12:02
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء)یہ سٹارک کے کریئر میں پہلا موقع ہے کہ وہ آئی سی سی کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں ورلڈکپ 2015 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے آسٹریلوی بولر مچل سٹارک آئی سی سی کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔مچل سٹارک نے حال ہی میں ختم ہونے والے ورلڈ کپ میں 22 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو پانچویں مرتبہ یہ ٹرافی دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
سٹارک نے ایک روزہ کرکٹ میں بہترین بولروں کی فہرست میں پاکستان کے آف سپنر سعید اجمل کی جگہ لی ہے جو متنازع بولنگ ایکشن کی وجہ سے تقریباً چھ ماہ سے عالمی کرکٹ سے دور ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 25 سالہ سٹارک کی عالمی کپ میں شاندار کارکردگی نے انھیں سب سے اوپر پہنچا دیا۔(جاری ہے)
ورلڈ کپ کے آغاز کے موقع پر سٹارک ون ڈے درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر تھے لیکن ٹورنامنٹ کے دوران ان کی بہترین کارکردگی نے انھیں 147 پوائنٹس دلوائے اور اب ان کے پوائنٹس کی تعداد 783 تک جا پہنچی ہے۔
بلے بازوں میں درجہ بندی کے لحاظ سے یہ ورلڈ کپ جنوبی افریقہ کے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز کے لیے سب سے مبارک ثابت ہوایہ سٹارک کے کریئر میں پہلا موقع ہے کہ وہ آئی سی سی کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں۔بولرز کی فہرست میں دوسرا درجہ جنوبی افریقہ کے آف سپنر عمران طاہر نے حاصل کیا ہے جن کی درجہ بندی میں نو درجے کی بہتری آئی ہے اور وہ 11ویں بہترین بولر سے 734 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کے دوسرے بہترین بولر بن گئے ہیں پاکستان کے سعید اجمل اب دو درجے تنزلی کے بعد 718 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ان سے ایک پوائنٹ پیچھے چوتھے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ہی ڈیل سٹین ہیں۔ورلڈ کپ میں سٹین کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی اور انھیں بھی دو درجے کی تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بولرز کی فہرست میں دوسرا درجہ جنوبی افریقہ کے آف سپنر عمران طاہر نے حاصل کیا ہے عالمی کپ میں سٹارک کے ہمراہ 22 وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین بولر بننے والے نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ بھی دس بہترین بولروں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں اور انھیں چھٹے مقام پر رکھا گیا ہے۔بلے بازوں میں درجہ بندی کے لحاظ سے یہ ورلڈ کپ جنوبی افریقہ کے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز کے لیے سب سے مبارک ثابت ہوا ہے۔ٹورنامنٹ میں 482 رنز کے ساتھ تیسرے بڑے سکورر ڈی ویلیئرز 900 پوائنٹس کی حد عبور کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے 11ویں اور ہاشم آملہ کے بعد جنوبی افریقہ کے دوسرے بلے باز ہیںمزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.