سپریم کور ٹ کے احکامات کی روشنی میں سی ڈی اے کے نان کنفرمنگ یوز پر سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ
منگل 31 مارچ 2015 12:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے )کے نان کنفرمنگ یوز پر سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،2000سے زائد گھروں کو کمرشل استعمال پر محکمہ سوئی گیس اور آئیسکو کے تعاون سے بجلی و گیس کے کنکشنز رواں ہفتے میں منقطع کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں بورڈ ممبران کے علاوہ محکمہ گیس اور آئیسکو کے حکام نے گزشتہ روز شرکت کی ہے اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سی ڈی ا ے انتظامیہ نے پہلے مرحلے میں محکمہ گیس اور آئیسکو حکام کو نان کنفرمنگ استعمال والے گھروں کی فہرست حوالے کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ ان کی کنکشنز نوٹس جاری کرنے کے بعد فوری طور پر کاٹ لئے جائیں جبکہ دوسرے مرحلے میں سی ڈی اے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد نان کنفرمنگ استعمال والے گھروں کے مالکان کو جرمانوں کے نوٹس بھیجے جائینگے اور آخری تیسرے مرحلے میں نان کنفرمنگ استعمال والے گھروں کی الاٹمنٹ منسوخ کردی جائے گی ممبر ایڈمن و اسٹیٹ سی ڈی اے عامر علی احمد نے اس حوالے سے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر من وعن عملدرآمد کیلئے رہائشی گھروں کو کمرشل استعمال میں لانے والے الاٹیوں کے خلاف سخت کارروائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے
مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.