وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس،ایف بی آر اور فنانس ڈویژن کے معاملات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
منگل 31 مارچ 2015 22:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اجلاس میں فیڈر بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور فنانس ڈویژن کے معاملات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
(جاری ہے)
منگل کو یہاں منعقد ہونے والے اجلاس میں وزیر خزانہ نے اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی اپریل 2015ء کیلئے تجویز کردہ قیمتوں کے مالیاتی اثرات پر غور کیا اور انہوں نے تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے میں وزیراعظم سے منظوری حاصل کی جائے گی۔
سیکرٹری خزانہ نے وفاقی وزیر کو ورلڈ بینک ڈویلپمنٹ پالیسی کریڈٹ (ڈی پی سی) کے بارے میں بتایا اور سیکرٹری نے اب تک مختلف طبقات کو دی جانے والی سبسڈیز میں اضافہ کی صورتحال کے بارے میں بھی بریفنگ دی اجلاس میں آئندہ بجٹ برائے مالی سال 2015-16ء کیلئے بجٹ تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.