برطانیہ میں تیز ہواوٴں اورطوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، معمولات زندگی بری طرح متاثر ،لاکھوں افراد گھروں میں محصور

بدھ 1 اپریل 2015 16:21

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) برطانیہ میں طوفانی ہواوٴں اور موسلادھار بارشوں نے بتائی مچادی،متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور آمد و رفت کا نظام متاثر ہونے کی وجہ سے لاکھوں افراد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق طوفانی ہواوٴں اور موسلادھار بارشوں نے برطانیہ کے طول و عرض کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور آمد و رفت کا نظام متاثر ہونے کی وجہ سے لاکھوں افراد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

ماحولیاتی ادارے نے جنوبی اسکاٹ لینڈ، شمالی آئر لینڈ اور برطانیہ کے بیشتر حصوں میں شدید موسم کا انتباہ جاری کیا ہے اور تیز ہواوٴں کیساتھ بارش کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ ملک کے جنوبی اور مغربی حصوں کے لیے سیلاب کے خطرہ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

موسمیاتی ادارے کے مطابق، بحر اوقیانوس سے اٹھنے والے ہوا کے کم دباوٴ کے باعث ملک کے زیادہ تر حصوں میں طوفانی ہواوٴں کے جھکڑ چلنے او رباد و باراں کا سلسلہ پورے ہفتے جاری رہنے کی توقع ہے۔

ملک کے شمالی اور مشرقی حصوں سمیت شمالی ویلز میں 50 سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواوٴں اور بارشوں کا انتباہ بدھ کے لیے جاری کر رکھا ہے۔ماہر موسمیات ڈین ولیم نے رات کے درجہ حرارت میں کمی آجانے سے شمالی برطانیہ کے بعض مقامات پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ برطانیہ کے بیشتر علاقوں خاص طور پر مغربی حصوں اور یورک شائر سمیت دارالحکومت لندن کے شمال مغربی حصے پیر کی شب سے طوفانی ہواوٴں، ژالہ باری اور موسلادھار بارشوں کا سامنا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں، سڑکوں اور ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے سفر کرنے والے لاکھوں مسافروں کو کام سے گھروں تک پہنچنے میں رکاوٹوں کا سامنا رہا۔

یاد رہے کہ یہ طوفان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب برطانیہ میں لوگ ایسٹر کی تعطیلات منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں اور زیادہ تر اہم شاہراہوں پر تعطیلات منانے کے لیے جانے والوں کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسٹر کے موقع پر ملک بھر میں لگ بھگ 16 لاکھ افراد سڑکوں کے ذریعے آمدو رفت کرتے ہیں جبکہ اہم شاہراہوں پر گڈ فرائیڈے اور ایسٹر سنڈے کی تعطیلات کے دنوں میں سال کا مصرف ترین ٹریفک نظر آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :