دورہ بنگلہ دیش: قومی ٹیم سے عمر اکمل اور ناصر کی چھٹی یقینی نظر آنے لگی
جمعرات 2 اپریل 2015 16:37
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2 اپریل ۔2015ء ) دورہ بنگلہ دیش کے لیے سلیکشن کمیٹی اور قومی ٹیم کے تینوں کپتانوں کے مابین مشاورت جاری ہے اور عمر اکمل اور ناصر جمشید کی چھٹی یقینی نظر آرہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے سکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلیے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر ہارون رشید کی سربراہی میں چار رکنی سلیکشن کمیٹی پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتانوں کے ساتھ لاہور میں میٹنگ میں مصروف ہیں ۔
باخبر ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے نوجوان کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور ورلڈ کپ کے لیے منتخب ٹیم سے عمر اکمل اور ناصر جمشید کو باہر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔عمر اکمل نے ورلڈ کپ کے سات میچوں میں 164 رنز بنائے تھے جبکہ ناصر جمشید چار میچوں میں صرف پانچ رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔(جاری ہے)
سکواڈ میں فواد عالم کی شمولیت یقینی ہے جبکہ نوجوان اوپنر سمیع اسلم اور بابر اعظم کی شمولیت پر بھی غور وضوض جاری ہے، اس کے علاوہ انور علی کو بھی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں نئے سینٹرل کنٹریکٹس پر بھی مشاورت کی جائےگی۔یاد رہے کہ قومی ٹیم دورہ بنگلہ دیش میں دوٹیسٹ، تین ون ڈے اورایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلےگی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.