اوکاڑہ کینٹ،درجنوں دیہات کو ملانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار
راستے میں ناکہ لگائے ڈکیت گینگ اکثر آنے جانے والوں کو لوٹ لیتے ہیں،اہل علاقہ
جمعرات 2 اپریل 2015 18:14
اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ءدرجنوں دیہات کو ملانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار،روڈ خراب ہونیکی وجہ سے سواری کی سپیڈ نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور راستے میں ناکہ لگائے ڈکیت گینگ اکثر آنے جانے والوں کو لوٹ لیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق درجنوں دیہات کو ملانے والی سڑک جوکہ چوک 4/GD سے لیکر محلہ اسلام پور 4/km اور دیگر کئی دیہات کو جوڑتی ہوئی اخترآباد تک جاتی ہے۔
یہ روڈ جب سے بنا ہے صرف ایک ہی بار مرمت ہوا ہے جسکی وجہ سے تمام سڑک توڑ پھوڑ کا شکارہے ۔جس سے ہمیں اپنی فصلیں منڈیوں تک پہنچانے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اگر کوئی مریض ہو تو شہر لیکر جانا انتہائی محال ہے۔محکمہ تعلیم کے ملازمین اور بچوں کو سکول آنے جانے میں مشکلات ہیں۔(جاری ہے)
اور ملازمین کا ڈیوٹی پر اور بچوں کا سکول لیٹ جانا معمول بن چکا ہے،کیونکہ اس روڈ پر منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔
روڈ خراب ہونیکی وجہ سے سواری کی سپیڈ نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور راستے میں ناکہ لگائے ڈکیت گینگ اکثر آنے جانے والوں کو لوٹ لیتے ہیں۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے معززین علاقہ میاں یسین کمیانہ،میاں غلام مصطفی کمیانہ،ماسٹرمحمد یعقوب،میاں محمد سرور،میاں محمد صادق کمیانہ ودیگر نے حکام سے سڑک کی تعمیر کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.