کوہاٹ پولیس نے صوبائی حکومت کی ہیڈ منی لسٹ میں شامل اور اغواء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک اغواء کارکو گرفتار کر لیا
جمعرات 2 اپریل 2015 21:54
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) کوہاٹ پولیس نے صوبائی حکومت کی ہیڈ منی لسٹ میں شامل اور اغواء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک اغواء کارکو گرفتار کر لیا ہے۔عرصہ درازسے روپوش ملزم کو انڈس ہائی وے پرپنڈی انٹر چینج کے قریب حراست میں لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او کوہاٹ محمد صہیب اشرف کو خفیہ ذرائع سے اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ اغواء برائے تاوان کی گھناؤنے وارداتوں کاریکارڈ یافتہ ماسٹر مائنڈسیف علی عرف سیفی ولد وہاب علی ساکن استرزئی پایاں تاوان کی خاطراغوائیگی کے کسی خطرناک منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کوہاٹ شہر میں داخل ہواہے۔
اس اطلاع پر ضلع بھر کی پولیس کوالرٹ کرتے ہوئے ملزم کی ہر قیمت پر گرفتاری عمل میں لانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔(جاری ہے)
تاہم تھانہ محمد ریاض شہید پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹرعمر حیات نفری کے ہمراہ انڈس ہائی وے پر معمول کی گشت پر تھے کہ اس دوران پنڈی انٹر چینج پر مبینہ اغواء کار کو موجود پا کر انہیں گرفتاری دینے کا حکم دیا تو ملزم نے سرنڈر ہونے کی بجائے بھاگنے کی ناکام کوشش کی جسے پولیس پارٹی نے تعاقب کے بعد گھیر کر حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم صوبہ بھر کی پولیس کو اغواء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں عرصہ دراز سے مطلوب تھا جو ملک کے مختلف حصوں میں قلیل عرصہ کیلئے رہائش اختیار کرتا اور پھر اپنی موجودگی چھپانے کی خاطراس علاقے سے اچانک غائب ہوجاتااور یوں ملزم واردات کے بعدکئی مرتبہ پولیس کو جل دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوچکا تھا۔پولیس ذرائع کے بقول انتہائی شاطر ملزم نے صاحب حیثیت افراد کو تاوان کی غرض سے اغواء کرنے کے گھناؤنے جرم کو معاشی فائدہ حاصل کرنے کا کاروبار بنا رکھا تھاجبکہ ملزم کی گرفتاری پر صوبائی حکومت نے انکا نام ہیڈ منی لسٹ میں شامل کرکے تین لاکھ روپے کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ محمد صہیب اشرف نے پولیس کی اس کاروائی کو سراہتے ہوئے بڑی کامیابی قرار دی ہے اور پولیس پارٹی کیلئے نقد انعامات اور توصیفی اسناد دینے کابھی اعلان کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.