عام آدمی کوخوشحالی چاہئے ،جمہوریت اورآمریت بھاڑمیں گئی،مشرف
ہفتہ 4 اپریل 2015 12:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) سابق صدرجنرل پرویزمشرف نے کہاہے کہ عام آدمی کونوکری ،خوشحالی ،صحت اورتعلیم چاہئے ،جمہوریت یاآمریت بھاڑمیں گئی ،یمن تنازعہ پرپاکستان اورچین اہم کرداراداکرسکتے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویومیں پرویزمشرف نے کہاہے کہ کراچی میں احساس محرومی نے ایم کیوایم کوجنم دیاایم کیوایم کی تقسیم سے کراچی کونقصان پہنچے گا،ایم کیوایم اپناامیج درست کرے ،متحدہ خودپرسے ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری کی چھاپ ہٹائے ۔
انہوں نے کہاکہ تمام جماعتیں طاقت کاغلط استعمال کرتی ہیں ،کراچی میں قتل وغارت کروانے والوں پرہاتھ ڈالاجائے ،کراچی آپریشن کاکریڈٹ فوج کوجاتاہے ،فوج نے آپریشن کیا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کوغلط فہمی ہے کہ متحدہ کاووٹ بینک توڑدے گی ۔(جاری ہے)
این اے 246متحدہ کی نشست ہے اوروہ اسے برقراررکھے گی ۔انہوں نے کہاکہ عام آدمی کوجمہوریت اورآمریت سے غرض نہیں ،میں جرنیل ہوں اورمیں نے عوام کوخوشحالی دی ہے ،عام آدمی کوخوشحالی چاہئے ،اسے صحت تعلیم اوربنیادی ضروریات اورنوکری کی ضرورت ہے ،اگریہ چیزیں نہیں توبھاڑمیں گئی جمہوریت اورآمریت انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان کادوست ہے ،سعودی عرب نے ہمیشہ ہماراساتھ دیا،یمن میں سعودی عرب اورایران پراکسی جنگ لڑرہے ہیں ،یمن میں موثیوں کوایران اسلحہ دے رہاہے ،یمن کے تنازعے پرپاکستان اورچین اہم کرداراداکرسکتے ہیں ،پاکستان اپنامفاددیکھ کرقدم اٹھائے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.