سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ سے ون ویلنگ کریک ڈاؤن میں گرفتار ہونیوالے بچوں کے والدین کی ملاقات
ہفتہ 4 اپریل 2015 16:16
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ون ویلنگ کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے عوام اور والدین کا تعاون ضروری ہے ۔ا نہوں نے ون ویلنگ کے خلاف خصوصی کریک کے دوران گرفتار ہونے والے بچوں کے والدین سے سی ٹی او آفس میں ملاقات کے دوران کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ون ویلنگ کے خاتمے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کا رلا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میں ٹریفک شعور بیدار ی کیلئے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں ٹریفک آگاہی لیکچرز کا اہتمام کر رہی ہے،اسکے علاو ہ سیمینار ،واکس ،اور کیمپ لگا کر شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری بارے شعور اجاگر کیا جا رہا ہے۔سی ٹی او آفس آئے ہوئے ون ویلرز کے والدین اور عزیزواقارب نے چیف ٹریفک آفیسر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھر پور طریقے سے آغاز کرکے شہریوں کے دل جیت لئے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.