سی ڈی اے کا تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری
متعدد غیر قا نونی تعمیرات کومسمار کرنے کے علاوہ تجاوزات کننداگان کا 3ٹرک سامان بھی ضبط کر لیا
ہفتہ 4 اپریل 2015 21:01
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) سی ڈی اے کا اسلام آباد میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ سی ڈ ی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مختلف کا روائیوں کے دوران متعدد غیر قا نونی تعمیرات کومسمار کرنے کے علاوہ تجاوزات کننداگان کا 3ٹرک سامان بھی ضبط کر لیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے شہر میں تجاوازت کے خلاف جاری آپریشن کے تسلسل میں بری اما م کے علاقوں محلہ نوری باغ اور محلہ چچار وغیرہ میں کا روائی کر کے دو عدد نئے تعمیر کئے گئے کمرے اور چار عدد غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی چار دیواریاں مسمار کر دیں۔
اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران سیدپور گاؤں میں ایک عدد اور سیکٹر جی سیون میں بھیزیر تعمیر ایک چار دیوری مسمار کر دی گئی۔(جاری ہے)
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے ایک خصوصی آپریشن کے دوران قا عداعظم یونیورسٹی کے ساتھ قائم کئے گئے آٹھ عدد کھوکھے بھی ختم کر دئے گئے۔ اسی طرح جی ٹی روڈ پر موٹر وے چوک کے قریب تجاوزات قائم ہونے کی وجہ سے راستہ بند ہونے کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے انفورسمنٹ کی ٹیموں نے کاروائی کر کے تجاوزات کنندگان کا سامان ضبط کرکے راستے کو مکمل طور پر کھول دیا ۔
روڈ سائیڈ تجاوزات کے خاتمے کیلے کئے جانے والی کاروائیوں میں انفورسمنٹ کی ٹیموں نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی 8، سیکٹر آئی 10اور کھنہ پل کے دونوں اطراف سے تجا وزات ختم کر کے تجاوزات کنندگان کا سا مان ضبط کر لیا۔ ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ عا مرعلی احمد نے ہدایت کی ہے اسلام آباد سء تجاوزات کے خا تمے کے لئے جاری آپریشن میں تیزی لائی جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی تجاوزات کے موئثر سدباب کے لئے تمام علاقوں کی موثر نگرانی کو یقیی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایک خوبصورت شہر ہے اور اس کے خوبصورت تشخص کو برقرار رکھنے کے لئے تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن کو بلا امتیاز جاری رکھا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.