پاک بحریہ کا جہاز ا لمکلہ سے پاکستانی اور غیر ملکی محصورین کے انخلاء کے بعد واپسی کے سفرپہ گامزن
ہفتہ 4 اپریل 2015 22:05
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) یمن کے شہر المکلہ میں محصور 147پاکستانیوں بشمول مرد،خواتین اور بچے اور 36غیر ملکیوں کے کامیاب انخلاء کے بعد پاک بحریہ کے جہاز نے وطن واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے۔36غیر ملکیوں میں سے 8 کا تعلق چین ، 5 کا فلپائن ، 4 کا برطانیہ ، 2 کا شام اور2 کا انڈونیشیا سے ہے ۔ غیر ملکی محصورین میں بھارت کے 11جبکہ کینیڈا ،مصر، اردن اور متحدہ عرب امارات کے ایک ایک شہری شامل ہیں۔
تمام محصورین کو امیگریشن کا عمل مکمل کرنے کے بعد باحفاظت پاک بحریہ کے جہاز پر منتقل کیا گیا ۔ محصورین کی پاکستان محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لئے پاک بحریہ کے جہاز پر جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔پاک بحریہ کا جہاز 2 اپریل کی صبح المکلہ پہنچا تھا۔ تاہم المکلہ کے سیکیورٹی حالات کے پیش نظراور قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے یمنی حکام کی طرف سے جہاز میں سوار ہونے کے لئے محصورین کو 4اپریل کی صبح تک بندرگاہ تک سفر کی اجازت نہ تھی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.