آئی سی سی کوبنگلہ دیش میں امپائرزکی سیکیورٹی پرتشویش
اتوار 5 اپریل 2015 13:42
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء )انٹرنیشنل کر کٹ کونسل نے بنگلہ دیش کی پاکستان سے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کی سیکیورٹی پر تحفظات ظاہر کردیئے ہیں۔ کوارٹر فائنل میں بھارت سے شکست پر علیم ڈار کے پتلے جلانے پر کونسل نے سخت تشویش ظاہر کی۔ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا ملبہ بنگلہ دیش نے امپائرنگ پرڈال دیا تھا۔
بنگلہ دیشی شائقین نے امپائرز کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ جن میں پاکستان کے ایوارڈز یافتہ امپائر علیم ڈار کے پتلے تک جلائے گئے۔ یہ بھی دعویٰ کیاگیاکہ بھارتی ایما پر بنگلہ دیش کے خلاف جان بوجھ کر غلط فیصلے کئے گئے۔اس تمام تر صورتحال میں آئی سی سی اپنے میچ آفیشلز پاکستان کیخلاف ہوم سیریز کیلئے بنگلہ دیش بھیجنے سے ہچکچا رہی ہے۔(جاری ہے)
پی سی بی نے بھی تحفظات ظاہر کئے ہیں۔
اس بات کا انکشاف خود بنگلہ دیشی بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے غیررسمی طور پر ہم سے کہاہے کہ علیم ڈار کا پتلا جلانے کے بعد امپائرز کو کافی تشویش ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی اپنی تشویش ظاہر کی جو ایک فطری بات ہے۔نظم الحسن نے امید ظاہرکی ہے کہ کوئی بڑا واقعی پیش نہیں آئے گا۔انہوں نیآئی سی سی کو میچ آفیشلز کی بھرپور سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.