زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انٹرمیڈیٹ سال دوم کیلئے انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلوں کا پہلا مرحلہ مکمل
اتوار 5 اپریل 2015 17:06
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انٹرمیڈیٹ سال دوم میں زیرتعلیم طلباء وطالبات کیلئے انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔فیصل آباد میں یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس سمیت صوبے کے دس اضلاع میں 2ہزارکے لگ بھگ اُمیدواروں نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقراراحمد خاں نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لینے والے اُمیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انٹری ٹیسٹ کا مقصدایسے نوجوانوں کیلئے یونیورسٹی کے دروازے کھولنا ہے جو ترجیحی طور پر ملکی معیشت کے سب سے بڑے سیکٹر کا حصہ بننا چاہتے ہوں تاکہ اس اہم شعبہ کو باصلاحیت اور محنتی افرادی قوت میسر آ سکے۔
انہوں نے کہا کہ بی ایس سی (آنرز) ایگریکلچر‘ ایگریکلچرل و ریسورس اکنامکس‘ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی‘ اینیمل سائنسز‘ مائیکروبیالوجی ‘ انوائرمنٹل سائنس‘ ڈیری سائنس‘ بی ایس بائیوانفرمیٹکس‘ بی ایس کمپیوٹرسائنس‘ بی ایس آئی ٹی‘ بی ایس سوفٹ ویئرانجینئرنگ‘ بی ایس سی (آنرز)ہیومن نیوٹریشن و ڈائی ٹیٹکس‘ ہوم اکنامکس ‘ بی بی اے‘ بی بی اے ایگری بزنس‘ بی ایس سی ایگری انجینئرنگ‘ بی ایس سی فوڈ انجینئرنگ‘ بی ایس سی ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی‘ بی ایس سی انوائرمنٹل انجینئرنگ‘ بی ایس سی انرجی سسٹم انجینئرنگ‘ ڈی وی ایم اور فارم ڈی کے ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے نیا ایڈمشن سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
-
خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق کی زیر صدارت ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس
-
سورج آنکھیں دکھانے لگا، بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ، مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ
-
ڈیفنس کار حادثہ کیس، ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22مئی تک توسیع
-
خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس بارے اجلاس
-
سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وعدوں کی تكمیل کے لئے کوشاں ہے ، سید مراد علی شاہ
-
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
-
کراچی: خاتون کو بلیک میل اور قتل کرنے والا دوست گرفتار
-
ملک بھر میں گیس کی قیمتوں کا یکساں فارمولا لانے کی کوششں
-
9 مئی پاکستان کی سیاست میں ایک سیاہ دن ہے،وزیرِ اعلی کے پی چڑھائی کریں گے تو قانون کے مطابق عمل ہو گا، فیصل کریم
-
بانی پی ٹی آئی کے گھر پر چھاپے کیخلاف احتجاج کرنے پر قائم 3 مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3جون تک ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.