موبائیل کمپنیوں کے محنت کشوں اورسیکیورٹی گارڈز کو بنیادی حقوق فراہم کیاجائے،نیشنل لیبرفیڈریشن
پیر 6 اپریل 2015 21:07
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) نیشنل لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا کے جنرل سیکریٹری عبدالستار ہوتی نے وزیراعظم پاکستان ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے نجی موبائل کمپنی کے ملازمین کو لیبر قوانین کے مطابق کم از کم اجرت،اوقات ڈیوٹی،ای او بی آئی رجسٹریشن کی فراہمی ،سوشل سیکیورٹی اورہیلتھ پیکیجز دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبائیل کمپنیوں کے محنت کشوں باالخصوص سیکیورٹی گارڈز کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے اور منافع بخش ومعروف موبائیل کمپنی کے خیبر پختونخوا میں قائم سات سو پچاس ٹاورز کے باوجود سیکورٹی گارڈز کو بنیادی حقوق سے محروم رکھ کر ان کا معاشی قتل کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موبائل کمپنیاں منافع بخش کمپنیاں ہیں اور خیبر پختونخوا میں جس کمپنی میں وہ ملازم ہیں ان کے سات سو پچاس ٹاورز قائم ہیں ایک ٹاور کے لیئے دو سیکیورٹی گارڈز رکھنے کے مطابق خیبر پختونخوا میں قائم موبائل کمپنی کے سات سو پچاس ٹاورز میں پندرہ سو کے قریب سیکیورٹی گارڈز کام کر رہے ہیں لیکن منافع بخش کمپنی ہونے کے باوجودایک سیکیورٹی گارڈ کی تنخواہ ساڑھے چار ہزار ہے اور دیگر بنیادی حقوق سے بھی ان کو محروم رکھا گیا ہے جو سراسر ناانصافی ہے۔
انہوں نے وزیراعظم پاکستان نوازشریف،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے موبائیل کمپنی کے ملازمین کو لیبر قوانین کے مطابق کم از کم اجرت،اوقات ڈیوٹی،شیئر ٹاور میں ڈل کرایہ و مراعات،ای او بی آئی رجسٹریشن کی فراہمی ،سوشل سیکیورٹی اورہیلتھ پیکیجز دینے کے پابندبنائے بصورت دیگرمطالبات پورنے نہ ہونے پر موبائیل کمپنیوں کے خلاف تحریک چلائی جائے گی ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.