نازنین ہیپی کیس میں پولیس نے روبیل حسین کو ’ بے گناہ ‘ قرار دیدیا
منگل 7 اپریل 2015 12:51
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) مقامی پولیس نے بنگلہ دیشی فاسٹ بولر روبیل حسین کو اداکارہ نازنین اختر ہیپی کی جانب سے دائر کردہ مقدے میں کلین چٹ دے دی، ادکارہ نے پہلے ہی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی عمدہ پرفارمنس پر مقدمہ واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔
(جاری ہے)
انویسٹی گیشن آفیسر حلیمہ خاتون نے ڈھاکا کورٹ میں تفتیشی رپورٹ جمع کرادی، کیس کی سماعت 13 اپریل کو شیڈول ہے، رپورٹ میں پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی جانب سے عائد کردہ الزامات کے حوالے سے انھیں بولر کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، واضح رہے کہ نازنین نے گذشتہ برس 13دسمبر کو میرپور پولیس اسٹیشن میں روبیل پر شادی کرنے کے جھوٹے وعدے کرنے پر مقدمہ دائر کیا تھا۔
جس کے دو دن بعد انھیں چار ہفتوں کی ضمانت مل گئی تھی، لیکن اس کیس میں 8 جنوری کو انھیں جیل بھیج دیاگیا تھا، جس کے بعد عدالت نے 11 جنوری کو دوسری بار ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی دی تھی، جس پر وہ ورلڈ کپ کیلیے آسٹریلیا کا سفر کرپائے تھے، تاہم میگا ایونٹ میں انگلینڈ کیخلاف بنگال ٹائیگرز کی فتح پر نازنین نے مقدمہ واپس لینے کا اعلان کردیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.