بجٹ میں سیگریٹ مہنگے ہونے کی اطلاعات پر مختلف علاقوں میں سیگریٹ کا مصنوعی بحران پیدا ہو گیا
منگل 7 اپریل 2015 16:42
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) بجٹ میں سیگریٹ مہنگے ہونے کی اطلاعات پر مختلف علاقوں میں سیگریٹ کا مصنوعی بحران پیدا ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق جون میں پیش ہونیوا لے بجٹ سے دو ماہ قبل ذخیرہ اندوز مافیا حرکت میں آگیا ہے جنہوں نے معروف برانڈ کے سیگریٹ کا سٹاک اکھٹا کرنا شروع کردیا ہے۔
(جاری ہے)
رائے ونڈ میں ایک مافیا موجود ہے جو اجناس سمیت سیگریٹ کی بلیک مارکیٹ کررہا ہے جون کے مجوزہ بجٹ میں سیگریٹ گتہ کی قیمت میں پانچ ہزار سے سات ہزار اضافے کی افواہ پھیلا کر لوگوں سے سٹاک کے نام پر پیسے اکھٹے کئے جارہے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق رائے ونڈ ،راجہ جنگ ،مانگا منڈی ،کوٹ رادھاکشن ،پتوکی میں سیگریٹ ایجنسی ہولڈر نے ”ایڈوانس بکنگ“شروع کررکھی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات سے جہاں ذخیرہ اندوز مافیا کی چاندی ہو رہی ہے وہاں لالچی افراد کا کروڑوں روپے ڈوبنے کا بھی خدشہ موجود ہے ،حکومت اس صورت حال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سیگریٹ کے سٹاک ہولڈرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کرئے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.