رسالپور،رسکئی میں ڈکیتی کی واردات،،ڈاکو گھر سے سترہ لاکھ نقدی،زیورات اور کارلوٹ کرفرارہوگئے
منگل 7 اپریل 2015 17:20
رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)رسالپور کے نواحی علاقے رشکئی میں ڈاکہ،ڈاکووُں نے گھر کے تمام افراد کو اسلحہ کے نوک پر یرغمال بناکرسترہ لاکھ کی نقدی ،دوتولہ سونا اور جاتے ہوئے آلٹو موٹر کار بھی ساتھ لے گئے ۔رشکئی کے عوام نے نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے بند کردی ۔واقع کی اطلاع ملتے ہی رسالپور پولیس نے تمام راستوں پر جگہ جگہ کی ناکہ بندی کرلی ڈاکووُں نے آلٹو موٹر کار کوچھوڑکر فرار ہونے میں کامیاب۔
رات کو علاقے میں پولیس کی سرچ آپریشن آٹھ مشکوک افراد گرفتار۔گرفتار افراد سے تفتیش شروع ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات علی گوہر عرف لالہ گل ولد گل قدر سکنہ رشکئی محلہ خان محمد باباکورونہ نے تھانہ رسالپور میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کوبتایا کہ گزشتہ رات نوبجے ہم سب اپنے گھرمیں موجود تھے کہ تقریباََدس ڈاکو ہمارے گھر میں داخل ہوئے اور ہمارے گھر کے تمام افراد کو اسلحہ کے نوک پر یرغمال بناکر گھر سے 17لاکھ روپے ،دو تولے سونا اور ایک آلٹو موٹر کار نمبرLRD/3868لے گئے رشکئی میں ڈاکے کی خبر پھیلتے ہی عوام نے نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے بند کردی۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.