پشاور،حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، حاجی حبیب الرحمن
منگل 7 اپریل 2015 17:57
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے زکوة،عشرو اوقاف حاجی حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ تاکہ نئی نسل کو زیادہ سے زیادہ صحت مند سرگرمیاں فراہم ہوسکیں اور وہ کھیلوں کے میدان میں صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکیں ۔یہ بات اُنہوں نے ضلع بونیر میں گدیزئی کے مقام پر ڈویژنل فٹ بال ٹورنمنٹ کے انعقاد کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اقلیتی اُمور سورن سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ حاجی حبیب الرحمن نے کہا کہ ایک متوازن معاشرے کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ کھیلوں پر توجہ دی جائے اور صوبائی حکومت اس امر کا احساس کرتے ہوئے تحصیل لیول پر سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا پختہ عزم رکھتی ہے ۔(جاری ہے)
اُنہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔
تاکہ اس ضمن میں حکومت کی کاوشیں بارآور ثابت ہو ۔ بعد ازاں صوبائی وزیر حاجی حبیب الرحمن نے الخدمت فاؤنڈیشن بونیر کے زیر انتظام چلنے والے یتیم خانے کا بھی دورہ کیا اور یتیم خانے کی انتظامیہ کو ہر ممکن مالی تعاون کا یقین دلایا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بے سہارہ اور یتیم بچوں کی دیکھ بھال اور انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرنا عین عبادت ہے اور یہ امر خوش آئند ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی کارکردگی اس ضمن میں مثالی ہے اور دیگر فلاحی تنظیموں کو اُسکی پیروی کرنی چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.