انرجی بحران سے نجات کیلئے ٹھوس لائحہ عمل کی تیاری وقت کی ضرورت ہے، خواجہ آصف
پاکستان کو جوہری توانائی سے روکنا افسوسناک امر ہے، توانائی بحران کی بنیادی وجہ عالمی دباوٴ بھی ہے، ڈاکٹر ماریہ سلطان
منگل 7 اپریل 2015 20:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل کی تیاری و عملدرآمد کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے اپنا بھرپور کرداراداکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ساسی یونیورسٹی کے زیراہتمام قومی انرجی کانفرنس کے موضوع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی جیواسٹریٹیجک پوزیشن کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کا عالمی منظرنامے پر نمایاں کردار نہ صرف انرجی ایکسپورٹر بلکہ جنوبی ایشیائی ممالک کے مابین تجارتی راہداری کیلئے بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
اس موقع پر معروف دفاعی تجزیہ نگار اور ساسی یونیورسٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماریہ سلطان نے کہا کہ دورِ جدید میں صنعتی ترقی کا راز توانائی کے ذرائع کے تسلسل سے فراہمی میں پنہاں ہے، انہوں نے پاکستان میں جاری توانائی بحران کی وجوہات میں عالمی سیاست کوبنیادی گردانتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائب لائن منصوبے کی ناکامی کی بڑی وجہ عالمی و سفارتی دباوٴ ہے، ڈاکٹر ماریہ نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی سطع پر جوہری عدم پھیلاوٴ کے تسلیم شدہ اصولوں سے روگردانی کرتے ہوئے عالمی طاقتوں کی جانب سے بھارت کے ساتھ سول جوہری سمجھوتہ کیاگیا ہے جبکہ اسکے برخلاف پاکستان کو جوہری توانائی سے مستفید ہونے سے روکا جارہا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.