بنگلادیش کے خلاف اسی کے ملک میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا ،ٹیم بھرپور عزم کے ساتھ کھیلے گی ‘ فواد عالم
بدھ 8 اپریل 2015 16:55
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم نے کہا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی پوری کوشش کریں گے تاہم بنگلادیش سے اسی کے ملک میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا،تمام کھلاڑی اظہر علی کی حمایت کرتے ہیں اور سیریز کے دوران ہمارا ان کے ساتھ مکمل تعاون ہوگا۔
(جاری ہے)
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف اسی کے ملک میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا تاہم پوری ٹیم بھرپور عزم کے ساتھ کھیلے گی اور سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی پوری کوشش کریں گے، دورہ بنگلادیش کے دوران یونس خان سمیت تمام کھلاڑیوں کے پاس اچھی کارکردگی دکھانے کا بھرپور موقع ہے اور بنگلادیش کے ساتھ اچھا مقابلہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم سے آؤٹ ہونے کے بعد فٹنس پر بہت توجہ دیتا ہوں، کوشش ہوگی کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلوں اور بڑی شراکت قائم کرسکوں۔قومی ٹیم کے نئے ون ڈے کپتان اظہر علی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی اظہر علی کو سپورٹ کرتے ہیں اور سیریز کے دوران ہمارا ان کے ساتھ مکمل تعاون ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.