پاکستان اور بیلا رس کے در میان اقتصا دی تعاون کے فروغ کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں جو B2B میٹنگ ،نما ئشو ں کے انعقاد
اور ایف پی سی سی آئی کے ذریعے ما ہرین پر مشتمل وفود بھیج کر استعمال کیے جا سکتے ہیں ۔ میاں محمد ادریس ۔صدر ایف پی سی سی آئی
بدھ 8 اپریل 2015 17:42
کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پاکستا ن اور بیلا رس کے در میان اقتصادی تعا ون کے فر وغ کے لیے وسیع مواقع مو جو د ہیں جو B2B میٹنگ ،نما ئشو ں کے انعقاد اورایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فار م پر ماہر ین پر مشتمل وفود بھیج کر استعمال کیے جا سکتے ہیں ۔ یہ بات فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر میاں محمد ادریس نے بیلا رس کے قو نصلر کو نسٹینین رز بیسکی اور خا رجی اقتصادی تعلقا ت کے ماہر ڈینس کو ذولو ف کو بتا ئی جنھوں نے فیڈریشن کا دورہ کیا ۔
اپنے خیا لا ت کا اظہا ر کر تے ہو ئے ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں محمدادریس نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی ایک بہتر تجا رتی معاشی ادارہ ہے جو ملک کے اند ر تجا رت اور تجا رتی سر گر میو ں کے فر وغ کے لیے کا م کر تا ہے ۔(جاری ہے)
اس کے تحت 60چیمبرز اور 110 رجسٹرڈ ایسو سی ایشنز کا م کر رہی ہیں ۔ انہوں نے دو نوں ملکوں کو ما رکیٹ کی طلب اور صلا حیت کا جا ئز ہ لینے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ را بطو ں کی کمی میں در پیش مشکلا ت کو دور کر نا چا ئیے ۔
میا ں ادریس نے کہا کہ پاکستان کے پاس کپڑے ، کپا س اور چاول کی مضبوط ما رکیٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تو بڑ ا زرعی ملک ہے جبکہ بیلا رس نے زراعت سے وبستہ بڑ ی مشینر ی بنانے والا ملک ہے اورگذ شتہ کچھ بر سو ں میں بیلا رس نے ہزاروں ٹر یکٹر پاکستان کو فر وخت کیے ہیں ۔ دو نو ں ممالک کے تا جر وں کو چا ئیے کہ وہ وفود کی صورت میں ایک دو سرے ملک کا دور ہ کریں اور جوا ئنٹ وینچر پر کام کر یں ۔ بیلا رس کے قو نصلر نے کہا کہ ہما ری حکومت پاکستان کو بڑ ی اہمیت دیتی ہے اور دو نوں ملکوں کے در میان تجا رت کو فر وغ دینے کی ضرو رت ہے جبکہ دو نو ں ممالک مشتر کہ بز نس کو نسل بنا نے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ بیلا رس کے خارجی اقتصادی تعلقا ت کے ماہر نے کہا کہ ان کے ملک کی مختلف کمپنیوں نے پاکستان میں سر مایہ کا ر ی میں دلچسپی کا اظہا ر کیا ہے ۔ ہماری حکومت نے ہمیشہ نما ئش منقعد کر نے اور تا جر وں کے نما ئندوں کو دوسرے ممالک کا دو ر ہ کر نے کے لیے دلچسپی دیکھائئی اور انہوں نے کہا کہ اداروں کو مضبو ط کر نے کے لیے معیا ری تعلیمی پروگرا م کا جال بچھا رکھاہے ۔ میاں ادریس نے اس موقع پر کہا کہ تا جرو ں کے با قاعدہ دورں کے ذریعے دو نو ں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنا ئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل تعلیم ، آسان ویز اپا لیسی، بینکنگ سیکٹر کی حوصلہ افزائی ، دونو ں ملکو ں کے در میان براہ راست پروازیں چلا نے ، سیا حت کے فروغ اور مفاہمتی یاداشت نا مہ پر دستخطو ں کے لیے مشتر کہ کو ششیں کر نے کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.