انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ پشاور نے جیت لی
بدھ 8 اپریل 2015 18:18
پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں پشاور نے دفاعی چمپئن سوات ڈسٹرکٹ کو سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد 3-0 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلی ، ڈی آئی خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، مہمان خصوصی ڈائریکٹرسپورٹس طارق محمود نے انعامات تقسیم کیے ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس امیر زاہد شاہ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سید ثقلین شاہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جمشید بلوچ، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کفایت الله سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔
ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس جنرل خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انٹر ڈسٹرکٹ گیمز کے سلسلے میں انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس فائنل قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہوا جس میں پشاور ڈسٹرکٹ نے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد سوات ڈسٹرکٹ کو تین صفر سے شکست دی ، پہلے سنگل میں پشاور کے امم خواجہ نے سوات کے ارباز انورکو3-2 سے شکست دی سکور 11-9,8-11,14-12,12-10 اور 11-8 رہا، دوسرے سنگل میں پشاور کی فہد خواجہ نے واجد خان کو 3-2 ، سکور 11-6,9-11,14-12,11 اور11-8 رہا، تیسری اور آخری سنگل میں پشاور کی ابصار احمد نے سوات کے باسط علی کو 11-4,9-11,11-7,14-12 اور11-8 سے شکست دیکر دفاعی چمپئن سوات کو 3-0 سے شکست دیکرٹرافی اپنے نام کرلی ، چمپئن شپ میں 20 سے زائد ڈسٹرکٹس کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.