سنی اتحاد کونسل پاکستان‘ پاکستان عوامی تحریک، مجلس وحدت المسلمین، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ، شیعہ علماء کونسل کا مشترکہ اعلامیہ
جمعرات 9 اپریل 2015 17:58
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان، پاکستان عوامی تحریک، مجلس وحدت المسلمین، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ، شیعہ علماء کونسل جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ یمن سعودی لڑائی سے اسرائیل کو فائدہ ہو رہا ہے۔ پاکستان کو نئی امریکی سازش کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ امریکہ اپنا اسلحہ بیچنے کیلئے یمن میں آگ لگا رہا ہے مشترکہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ قوم کی واضح اکثریت بیرون ملک فوج بھیجنے کی مخالف ہے، حرمین شریفین تمام مسلمانوں کیلئے بلاتفریق مسلک مقدس ہیں۔
یمن کی صورتحال سے حرمین شریفین کو کسی صور ت کوئی خطرہ نہیں ہے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی کی سیکیورٹی عالم اسلام کا فرض ہے۔ امت کا رہنما ہونے کے ناطے پاکستان تنازعات کو حل کروائے۔(جاری ہے)
یمن بحران اسی آگ کا شعلہ ہے جو پہلے عراق، شام اور لیبیا میں بھڑک کر قیامت بر پا کر چکی ہے۔ سعودی عرب کو یمن نہیں اسرائیل سے خطرہ ہے۔ مسلم حکمران یمن میں جنگ بندی کروائیں۔
قوم سعودی عرب کے ساتھ پاکستانی حکومت کے خفیہ معاہدے قبول نہیں کرے گی۔ پاکستانی فوج کو سعودی مفادات کا ایندھن نہ بنایا جائے۔ قوم حکمرانوں کو پرائی جنگ کا حصہ بن کر ملک کو آگ میں جھونکنے کی اجازت نہیں دے گی۔ حکمران یمن کے مسئلہ پر فیصلہ کرتے وقت سعودی نہیں پاکستانی مفاد کو مدنظر رکھیں۔ پاکستانی فوج یمن بھیجی گئی تو تباہ کن نتائج کے ذمہ نواز شریف ہوں گے۔ یمن بحران کے حل کیلئے او آئی سی او اور اقوام متحدہ کو آگے آنا چاہیئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی کابینہ کا نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس‘وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تحقیقات کی ہدایت
-
شیرافضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد، تنازع شدت اختیارکرگیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم
-
دنیا کی طویل ترین باگیٹ: فرانسیسی نانبائیوں نے اٹلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ماں نے چھ سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا، لاش برآمد
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ہم پاکستان سے ریڈ ٹیپ کو ختم کر دیں گے، مصدق ملک
-
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع
-
جوہری سرگرمیوں پر تشویش، آئی اے ای اے کے سربراہ ایران میں
-
فیض آباد دھرنا فیصلے پر عملدرآمد کرلیا جاتا تو 9 مئی کے واقعات نہ ہوتے، چیف جسٹس
-
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں استحکام آیا، محمد اورنگزیب
-
30 سے 35 سعودی کمپنیوں کے نمائندے سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں،مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.