ناقص کارکردگی دکھانیوالے کرکٹرز کی کیٹگری میں تنزلی کاامکان ، سنٹرل کنٹریکٹ تیار
شاہد آفریدی اور احمد شہزاد سمیت کئی کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں تنزلی کا امکان اور بعض کھلاڑیوں کی ترقی کا امکان ہے
جمعرات 9 اپریل 2015 19:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شاہد آفریدی اور احمد شہزاد سمیت کئی کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں تنزلی کا امکان اور بعض کھلاڑیوں کی ترقی کا امکان ہے اوراس سلسلے میں پی سی بی نے کام مکمل کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے کھلاڑیوں کے خاموش احتجاج پر کنٹریکٹ کی مدت ایک سال کرنے کا فیصلہ کیاہے تاہم نئے معاہدے میں وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد ،وہاب ریاض کو ترقی اوراحمدشہزاد ،عمر اکمل اورشاہدآفریدی کی کیٹگری میں تنزلی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کے بعدپی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شاہد آفریدی کو صرف ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پر اے کیٹیگری سے ہٹا کر بی کیٹگیری میں رکھا جائے گااور پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش سے قبل کھلاڑیوں سے سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا جائے گا۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ گزشتہ سال کا سینٹرل کنٹریکٹ گزشتہ سال 31 دسبر کو ختم ہو گیا تھاجس کے بعد پی سی بی نے ورلڈ کپ سے قبل کرکٹرز کو تین ماہ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی آفر کی تھی جسے پاکستانی کھلاڑیوں نے مسترد کر دیاتاہم پی سی بی حکام کا کہناتھاکہ ورلڈسکواڈ میں شمولیت کے دستخط ہی کافی ہیں۔
تین ماہ کے کنٹریکٹ کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ ورلڈکپ کے فوری بعد چند کھلاڑی ریٹائرڈ ہورہے تھے جس کی وجہ سے کنٹریکٹ کو محض تین ماہ تک محدود رکھاگیامزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.