پی ٹی سی ایل کا پہلی انٹر ٹیلی کام کرکٹ لیگ کا اہتمام
جمعرات 9 اپریل 2015 20:25
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) پہلا انٹرٹیلی کام کرکٹ ٹورنامنٹ’پاکستان ٹیلی کام کرکٹ لیگ 2015ء‘ منعقد کررہا ہے، جس میں ملک کے معروف ٹیلی کام کمپنیوں کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ انٹر ٹینمنٹ سے بھر پور اس ٹورنامنٹ میں پی ٹی سی ایل، یو فون، پی ٹی اے، این ٹی سی، زونگ، موبی لنک ،ٹیلی نار، وارد، ورلڈ کال اور وائی۔
ٹرائب کی ٹیمیں پی ٹی سی ایل(پاکستان ٹیلی کام کرکٹ لیگ) چیمپیئن ۔2015ء بننے کے لئے بنرد آزما ہوں گی ۔ٹورنامنٹ کا مقصد ٹیلی کام انڈسٹری کے پیشہ ور افراد کو کھیل کے میدان میں ایک دوسرے کو چیلنج کرنے کے ساتھ ساتھ نیٹ ورکنگ اور اپنی فیملیز کے ساتھ اچھا وقت گذارنے کا موقع بھی فراہم کرنا ہے۔(جاری ہے)
مذکورہ دو روزہ ٹورنامنٹ کا انعقاد شالیمار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہوگا،جو فیمیلیز اور بچوں کے لئے بے شمار دلچسپیوں کا حامل ہوگا، جس میں کھانے اور تفریحی سرگرمیوں کے اسٹال، موسیقی اور ریفل قرعہ اندازی شامل ہے۔
ابتدائی راؤنڈ کے میچ جمعہ 10 اپریل کو منعقد ہوں گے، جب کہ سیمی فائنلز اور فائنل میچ ہفتہ 11 اپریل کوہوں گے جس کے بعد اختتامی تقریب منعقد ہو گی۔ کرکٹ نہ صرف ایک کھیل بلکہ ایک قومی جذبے کی حیثیت بھی رکھتا ہے۔پی ٹی سی ایل پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کاسپورٹر ہے اور کمپنی نے پاکستانی عوام کو اسمارٹ ٹی وی ایپ پر بغیر کسی اشتہار کے کرکٹ ورلڈ کپ 2015 ء کے میچز دیکھنے کا موقع بھی فراہم کیا۔ کھیل صحت مند معاشروں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اور پی ٹی سی ایل ہر سال اپنے ملازمین کے لئے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد میں سب سے آگے رہتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.