38 ویں نیشنل قومی کبڈی چیمپئن شپ، پاکستان ایئرفورس نے جیت لی
جمعہ 10 اپریل 2015 16:22
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) 38 ویں نیشنل قومی کبڈی چیمپئن شپ پاکستان ایئرفورس نے جیت لی۔ فائنل میں پاکستان واپڈا کو 39 کے مقابلہ میں 48 پوائنٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی کبڈی مبصر محمد طیب گیلانی کے مطابق پی او ایف واہ میں ہونے والی نیشنل چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیموں نے حصہ لیا۔ 17 دفعہ کی فاتح ٹیم واپڈا اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔
2 اپریل سے شروع ہونے والی اس قومی چیمپئن شپ کا تاج پہلی دفعہ پاکستان ایئرفورس کے سر سجا۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے مختلف اداروں کی طرف سے نمائندگی کی اور پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مشرف جاوید کو سال کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ۔ عرفان مانا نے مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ وصول کیا۔(جاری ہے)
، لالہ عبداللہ مین آف دی میچ کے ایوارڈ کے حق دارٹھہرے ۔
دیگر بہترین کھلاڑیوں میں ، ساجد نثار گجر، شہرام بھٹو ، سجاد گجر، فیصل رانجھا ، میاں عابد اور یاسر چیمہ شامل ہیں۔ ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض کرنل انعام اللہ، محمد سرور رانا ، محمد رمضان گھمن اور محمد طیب گیلانی نے سرانجام دیئے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود چیئرمین پی او ایف واہ بورڈ نے جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ اور ٹرافی سیکنڈ آنے والی ٹیم کو 50 ہزار اور ٹرافی دی ۔ طیب گیلانی کو بہترین کبڈی پر 20 ہزار اور شیلڈ دی گئی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.