عوام کوچمکتی سڑکیں نہیں صحت ،صاف پانی اورتعلیم جیسی بنیادی سہولتیں چاہئیں‘ لاہور ہائیکورٹ
سرکاری ہسپتالوں میں آگ بجھانے کے آلات نصب کرنے ، سیفٹی آفیسر ز کی تعیناتی کیلئے اقدامات پرعملدرآمد کی رپورٹ طلب
جمعہ 10 اپریل 2015 19:51
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ہسپتالوں میں آگ بجھانے کے آلات نصب کرنے اور سیفٹی آفیسر زتعینات کرنے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب سے 25مئی تک اقدامات پرعملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی ۔
(جاری ہے)
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2012ء میں سروسزہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں نومولود بچے جاں بحق ہوگئے تھے لیکن اس کے باوجود حکومت کی طرف سے حفاظتی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔
سماعت کے دوران چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 97سرکاری ہسپتال میں آگ بجھانے کے آلات اورسیفٹی آفیسرزکی موجودگی کویقینی بنایاجارہاہے ۔فاضل عدالت نے قراردیاکہ عوام کوچمکتی سڑکیں نہیں صحت ،صاف پانی اورتعلیم جیسی بنیادی سہولتیں چاہئیں۔عدالت نے چیف سیکرٹری سے اقدامات پرعملدرآمد کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 25مئی تک ملتوی کر دی ۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.