جونیئر ڈیوس کپ کھیلنے کا پاکستانی خواب پورا نہ ہوسکا
ہفتہ 11 اپریل 2015 14:11
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) جونیئر ڈیوس کپ کھیلنے کا پاکستانی خواب پورا نہ ہوسکا، کوالیفائنگ راوٴنڈ کے تیسرے اورآخری لیگ میچ میں بھارت نے 3-0 سے مات دے دی، 9 پوزیشن کے لیے پلے آف میچ میں ہفتے کو ازبکستان سے مقابلہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری ایشیا اوشیانا زون جونیئر ڈیوس کپ کوالیفائنگ راوٴنڈ کے گروپ میچ کا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا ہے،پول بی میں شامل پاکستانی ٹیم اپنے تینوں میچز ہار گئی۔
یادرہے کہ کوالیفائنگ راوٴنڈ سے ٹاپ فور ٹیموں کو ہی جونیئر ڈیوس کپ کھیلنے کا پروانہ ملنا ہے۔ جمعے کو پاکستانی اسکواڈ کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوا لیکن اس میچ میں بھی قومی کھلاڑی متاثر کن کھیل پیش نہ کرسکے اور دونوں سنگلز کے بعد ڈبلز میں بھی انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔(جاری ہے)
پہلے سنگل میچ میں رضا سوانی کا سامنا پرکشت سومانی سے ہوا جس میں وہ مکمل طور پر بے بس نظر آئے بھارتی کھلاڑی نے ابتدائی سیٹ یکطرفہ طور پر 6-1 سے اپنے نام کیا، دوسرے سیٹ میں تو رضا سوانی ایک بھی پوائنٹ حاصل نہ کرسکے اور 6-0 سے ناکام ہوگئے۔
دوسرے سنگل میں محمد مزمل کو نتن کمار نے ہرا دیا۔ڈبلز میں رضا سوانی اورنوفل کلیم بھی ناکام رہے۔ دوسری طرف پاکستانی ٹیم گروپ بی میں ا?خری نمبر پر رہی اور اب اسے 9 سے 16 ویں پوزیشن کے پلے ا?ف میچ میں ہفتے کو ازبکستان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10، زلمی کے مالک کا پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ
-
محمد عامر کی آئرلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت مشکوک
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.