پاکستان تحریک انصاف کا 19 اپریل کو جناح گراوَنڈ کی بجائے شاہرائے قائداعظم پر جلسہ کرنے کا فیصلہ
محمد علی ہفتہ 11 اپریل 2015 19:58
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف نے این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں 19 اپریل کو جناح گراوَنڈ کی بجائے شاہرائے قائداعظم پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
کریم آباد کے الیکشن کیمپ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے این اے 246 کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جناح گراوَنڈ پر جلسے کیلئے نہ ہی ایم کیو ایم کی جانب سے کوئی رکاوٹ ڈالی گئی ہے نہ ہی کوئی معاہدہ طے پایا ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے جناح گراوَنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملنے کے باعث شاہرائے قائداعظم پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان 18 اپریل کو کراچی پہنچیں گے اور 19 اپریل کے جلسے سے خطاب کریں گے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو ایم کیو ایم سمیت کسی جماعت کی ضرورت نہیں ہے، ہم اپنے زور بازو پر جلسہ کریں گے اور انتخاب لڑیں گے۔ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے جماعت اسلامی سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا امیدوار دستبردار کردیں، علاوہ ازیں تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور حصہ لے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.