وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان اختلافات کی خلیج مزیدوسیع ہوگئی
امارات وزیر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرنے پر وزیراعظم نے نثار سے قطع تعلق کرلیا
پیر 13 اپریل 2015 22:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) وزیراعظم نوازشریف اوروزیرداخلہ چوہدری علی خان کے مابین اختلافات کی خلیج مزیدوسیع ہوگئی ہے ،جس کے نتیجے میں وزیراعظم نے نئے وزیرداخلہ کی تلاش شروع کردی ہے ۔عرب امارات کے وزیر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرنے پر وزیراعظم نے چوہدری نثار سے قطع تعلق کرلیا۔ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی جگہ پرکس مسلم لیگی رکن پارلیمنٹ کوسامنے لایاجائے یہ معاملہ نوازشریف کیلئے اب سردرد بن گیاہے تاہم وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف واحدمرکزی لیڈرہیں جونثارعلی خان کے ساتھ کھڑے دکھائی دیتے ہیں ۔
اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء کوانتہائی معتبرذرائع نے بتایاہے کہ دھرناکے وقت سے شروع ہونے والے نوازشریف اورچوہدری نثارکے مابین اختلافات کی خلیج اب مزیدوسیع ہوچکی ہے ۔(جاری ہے)
نوازشریف نے اس معاملے پراپنی کچن کابین سے صلح مشورے مکمل کرلئے ہیں ۔چوہدری نثارعلی خان اورنوازشریف کے بڑھتے ہوئے پالیسی امورپراختلافات حکومت میں ایک نیابحران جنم لے سکتاہے ،جوحکومت کے کاتمے پرمنتج ہوسکتاہے ۔
چوہدری نثارعلی خان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتہائی خاموش تھے اورانہوں نے یمن صورتحال پرکوئی تقریرنہیں کی تھی جبکہ ان کے حریف خواجہ آصف انتہائی پرجوش دکھائی دیتے رہے تھے جبکہ خواجہ سعدرفیق نے مشترکہ اجلاس کے 5روزاجلاس میں شرکت ہی نہیں کی اورنہ کوئی تقریرکی ۔شہبازشریف نے چوہدری نثارکووزیرداخلہ سے ہٹانے کے بعدبھیانک اورہولناک صورتحال پیداہونے کے بارے میں وزیراعظم نوازشریف کومتنبہ کیاہے اورمشورہ دیاہے کہ نئے بحران کوجنم دینے سے قبل سابقہ بحرانوں سے نبردآزماہوناہی عقلمندی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.